کراچی: سینئر سیاستدان الہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔
سینئر سیاستدان الہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔الہی بخش سومرو کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سیاسی و سماجی شخصیات نے الہی بخش سومرو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
الہی بخش سومرو کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے تھا جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی۔
الہی بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دورِ حکومت میں پہلی بار وفاقی وزیر بنے تھے۔1985 میں بلامقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں 300 سے زائد بھرتیوں اور ترقیوں کا نوٹس
الہی بخش سومرو پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے تھے اور قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے تھے تاہم 2007ء میں ہونے والے الیکشن میں اپنی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
سابق سپیکر مختلف ادوار میں متعدد بار رکن قومی اسمبلی ، وفاقی وزیر اور سینیٹ کا حصہ بنے ۔
الہٰی بخش سومرو ان چند سیاستدانوں میں سے ایک تھے جو پاکستان کے کئی صدور اور وزرائے اعظم کے بہت قریب رہے ، ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی اور بچپن کے ساتھیوں میں ہوتا تھا اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو انہیں “انکل “ کہا کرتی تھیں ،
وہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور غلام اسحاق خان کے بھی انتہائی قریبی ساتھی رہے۔
وہ کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل، S.I.T.E کے مینجنگ ڈائریکٹر، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈائریکٹر رہے ۔
وہ ریکارڈ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تین سالہ مدت کیلئے چار بار چیئرمین منتخب ہوئے جبکہ قبل ازوفات وہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کراچی کے چانسلر تھے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی ان کی اہلیہ پروین الہٰی بخش دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں تھیں۔