اسلام آباد؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا پاکستان میں عید الفطر ہفتہ کو ہو گی۔
عید الفطر کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،
جس میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل بروز جمعہ ملک بھر میں 30 واں روزہ ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ اوقاف، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوئے۔
زونل کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی سے رابطے میں ہیں، شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کارکن اغواء، عمران خان کا بڑا رد عمل آ گیا
واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوئی۔ یوں آج یعنی 29 رمضان المبارک کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 10 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی، جبکہ چاند کی رویت کے لئے اس کی عمر 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے۔
سیکریٹری رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق 21 اپریل کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 33 گھنٹوں سے زائد ہو چکی ہو گی لہذا اس روز چاند ناصرف باآسانی نظر آ جائے گا، بلکہ غروب قمر کا وقت بھی قدرے زیادہ ہو گا۔
جبکہ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ،جس وجہ یہ ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق نیا چاند صبح 9 بج کر 13منٹ پر پیدا ہوا ہے، جب سورج غروب ہوگا تو اس وقت اس کی عمر 9 گھنٹے 45 منٹ ہوگی۔ نیا چاند نظر آنے کیلئے چاند کی عمر 18سے 20 گھنٹے ہونی چاہیے، چاند نظرآنے کیلئے اور بھی ضروری پیرامیٹرز ہوتے ہیں، مطلب آج چاند جب سورج غروب ہوگا تو تھری ڈگری پر ہوگا، عام طور7سے 8 ڈگری ہونا چاہیئے، اسی طرح چاند کا کتنا حصہ روشن ہوگا یا کتنی چوڑائی ہوگی؟ تووہ صرف0.12 فیصد ہے، جو کہ دوربین سے نظر آنا ناممکن ہے۔