اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ’’اسلام آباد‘‘ نام کے استعمال سے روک دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نام کی تبدیلی سے یہ تاثر ختم ہوگا کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں موجود ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہاؤسنگ سوسائٹیز رجسٹریشن منسوخی کیخلاف کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے مطابق اسلام آبادکی حدود سے باہر واقع ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اپنے ناموں سے لفظ اسلام آبادہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے کہا کہ سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دیئے جائیں کہ یہ سوسائٹیز ’’اسلام آباد‘‘ کی adidas yeezy slide stores wig for sale lesbian sex toys wig types adidas store adidas yeezy 350 boost v2 top couples sex toys nike air max 90 colorways custom basketball jersey sex toy silicone nfl shop custom basketball jersey nfl gear adidas shoes on sale nfl com shop حدود میں نہیں، عوامی آگاہی کیلئے اشتہارات مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’’اسلام آباد‘‘ نام استعمال کرکے چالاکی سے عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ سوسائٹیز اسلام آبادمیں واقع ہیں۔
عدالت نےاسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی بھی کالعدم قرار دے دی۔