اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اشتہاری ملزم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر نیلامی کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے حکومت کو لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے گھر پر سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کردیا۔
احتساب عدالت نے تبسم اسحاق ڈارکا گلبرگ تھری لاہور کا گھر سات نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف اسحاق ڈارکی اہلیہ تبسم اسحاق ڈارنے درخواست دائر کی تھی۔
یہ نھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کا دعا منگی کیس کے ملزم کی پولیس حراست سے فرار کا نوٹس
سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈارنے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے۔
اہلیہ اسحاق ڈارنے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسحاق ڈارنے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔ احتساب عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کیے بغیر حکم جاری کیا۔