دھیمہ لہجہ اور دلفریب مسکراہٹ لبوں پر سجائے حریم فاروقی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔
انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور دیکھنے والوں سے داد سمیٹی تاہم دیار دل میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔
حریم فاروق نے ماڈلنگ میں خوب نام کمایا جبکہ فلم جانان اور پرچی کو مشترکہ طور پر پروڈیوس بھی کیا ہے، اور ان سب کے ساتھ وہ پاکستان سپر لیگ کی میزبان بھی رہ چکی ہیں۔
حریم فاروق ایک ماڈل بھی تو اسی مناسبت سے یہاں پر ان کی چند خوبصورت تصاویر پیش کی جارہی ہیں جس میں انہوں ایک مشہور ڈیزائنر کے لباس کو زیب تن کیا ہے۔
انہوں نے آف وائٹ رنگ کا لباس پہنا ہوا جس پر براؤن کلر کڑھائی نے اس لباس میں چار چاند لگا دیئے ہیں اور ساتھ ہاتھوں میں گجرے، دیکھا جاسکتا ہے وہ اس لباس میں بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔
حریم فاروق بہت کم میک اپ کرتی ہیں یہی وجہ ہےکہ اس میں بھی انہوں نے میک اپ کا کم استعمال کیا ہے۔