اسلام آباد :راجہ بشارت نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل کے حوالے سے عدالت عالیہ کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔
وزیر قانون راجہ بشارت نے قومی اسمبلی میں نئے بلدیاتی قانون کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ایسے نکات ہیں جو پہلے سے بل میں موجود تھے ، عدالت کا خیال ہے کہ انہیں نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو ختم کرنے کے اختیار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار عدالت کی جانب سے کیا گیا ، ان تحفظات کو کمیٹی میں دور کیا جائے گا۔
وزیر قانون نے کہا ہے کہ بل پنجاب اسمبلی کی کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے جو ترامیم پر غور کرے گی۔