کراچی : کراچی میں شادی ہال سے گدھے کا گوشت ملنے کی ویڈیو نے شہریوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔
شہر قائد میں فور کے چورنگی کے قریب سے گدھے کا گوشت ملنے کی اطلاعات ملنے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹوٹے ہوئے شادی ہال میں گیارہ گدھے لائے گئے تھے تاہم شادی ہال سے صرف 7 زندہ گدھےاور بڑی مقدار میں گوشت ملا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی کرونا کا شدید حملہ، شرح 35 فیصد سے زائد ہوگئی
پولیس کا مؤقف ہے کہ شادی ہال سے ایک گائے کا سر بھی ملا تھا، جب کہ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ شادی کی تقریبات کےلیے گائے کا گوشت کاٹ جارہے تھے۔
پولیس کو ملزمان نے بیان دیا کہ خالی جگہ ہونے کے باعث لوگوں نےگدھے کھڑے کیے تھے لیکن ہم نے گدھوں کو نہیں کاٹا۔
علاقہ مکین شہزاد احمد کا کہنا ہے کہ دو دنوں میں چار گدھےکم ہوگئے، بچوں نے گدھے کے کٹے ہوئے سر دیکھے مگر پولیس کے آنے سے پہلے ہٹا دئیے گئے۔