بنگلا دیش کی معروف اداکارہ رائمہ اسلام کو گھریلو ناچاقی پر ان کے شوہر نے ہی قتل کرکے لاش ریلوے پل پر پھینک دی۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق 45 سالہ رائمہ اسلام شیمو کئی برسوں سے بنگلا فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی تھیں۔
گزشتہ ہفتے رائمہ اسلام شیمو ڈھاکا میں واقع اپنے گھر سے شوٹنگ کے لیے گئی تھیں لیکن نا تو وہ شوٹنگ کی جگہ پہنچیں اور نہ ہی واپس گھر لوٹیں۔
ڈھاکا کے کالا باغان پولیس اسٹیشن میں رائمہ کے شوہر سخاوت سمیت دیگر گھر والوں نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
پولیس ابھی معاملے کی تفتیش ہی کررہی تھی کہ انہیں کیرانی گنج میں ایک مشکوک بوری کی موجودگی کی اطلاع ملی۔
پولیس نے بوری کھولی اس میں سے ایک خاتون کی ٹکڑوں میں بٹی لاش ملی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ لاش رائمہ اسلام شیمو ہی کی ہے۔ جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس: حریم شاہ کا بڑا بیان سامنے آگیا
دوران تفتیش پولیس نے مقتولہ رائمہ اسلام کے شوہر سخاوت علی، اس کے ڈرائیور اور دوست کو حراست میں لے لیا۔
دوران تفتیش ملزم سخاوت نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
ملزم سخاوت نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ کئی برسوں سے اس کے بیوی سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے، روز روز کی ناچاقی سے تنگ آکر اس نے بیوی کو ہی قتل کردیا۔