لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔
مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کا شاید آج سب سے بڑا دن ہے۔ میں اللّہ ربّ العزت کی شکر گزار ہوں۔ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24 سالوں میں سہے،
شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف شریف کے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شاید کسی اور کے حصے میں نہ آئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشاءاللّہ ! آ جا تینوں اکھیاں اُڈیکدیاں۔
آج تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، مریم اورنگزیب
اسی طرح نوازشریف کی وطن واپسی پر ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے بھی محبت کا اظہار کیاہے۔شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف، جی آیاں نوں۔
جب کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو پھر پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پانامہ ایک ڈرامہ تھا، ایک بندے کو ملک پر مسلط کرنا تھا وہ کر دیا گیا، 24ویں معیشت کو 47ویں معیشت بنا کر ملک کا بیڑا غرق کیا گیا، معیشت کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے، کوئی جادو کی چھڑی نہیں جو گھماتے ہی پوری معیشت ٹھیک ہو جاتی ہے۔