اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی درخواست پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
جسٹس بابر ستار نے آڈیو ٹیپس کی قانونی حیثیت سے متعلق درخواست کا تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے آڈیو ٹیپ کی قانونی حیثیت سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو چار ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے. وزیراعظم کے سیکرٹری، وزارت داخلہ اور دفاع کے سیکرٹریز کو جواب اور بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ سیکرٹریز جمع کرائی گئی تفصیلی رپورٹ کی درستگی سے متعلق بیان حلفی جمع کرائیں۔ اٹھارہ اگست کو وزیراعظم کے سیکرٹری اور دفاع و داخلہ کے سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
یاد رہے کہ نجم الثاقب نے پارلیمانی کمیٹی میں طلبی سمن کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے نجم الثاقب کے پارلیمانی کمیٹی کے طلبی سمن کو معطل کر رکھا ہے۔