• Privacy Policy
  • Sample Page
  • صفحہ اول
ہفتہ, 10 جون 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

فوج کو الیکشن ڈیوٹی کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ ذمہ داری تو ذمہ داری ہوتی ہے

28 مارچ 2023
in اہم ترین, پاکستان
0 0
0
الیکشن
0
SHARES
76
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف سماعت شروع ہو گئی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے۔جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل بھی بنچ میں شامل ہیں۔ وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کے لیے فنڈز فراہم کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ آئین کے تحت سپلمنٹری گرانٹ جاری کی جاسکتی ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ مسئلہ آئینی اختیار کا نہیں وسائل کی کمی کا ہے۔وزرات دفاع نے کہا سیکورٹی حالات کی وجہ سے فوج فراہم نہیں کرسکتے۔جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ کیا گارنٹی ہے اکتوبر میں حالات ٹھیک ہو جائیں گے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا ہو سکتا ہے الیکشن کمیشن نے سوچا ہو تمام اسمبلیوں کی مدت اکتوبر میں مکمل ہوجائے گی۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ کیا اس وجہ سے دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے رہیں گے۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ اس سے زیادہ کوئی کیا کرسکتا ہے کہ اپنی جان کی قربانی دے۔شہداء اسی دھرتی کے سپوت ہیں۔افواج کے خاندانوں کا حوصلہ ہے کہ اپنے بچوں کو مورچوں میں بھیجتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ فوج کی نقل و حرکت پر بھی اخراجات ہوتے ہیں۔

دہشتگردی کا مسئلہ 90 کی دہائی سے ہے،ان تمام حالات کے باوجود انتحابات ہوتے رہے ہیں،دوسری جنگ عظیم میں بھی انتحابات ہوئے تھے۔کیا یہ ایسا مسئلہ ہے جسے حل نہیں کیا جاسکتا ۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ افواج حکومت کے ماتحت ہیں، وہ کیسے سیکیورٹی کی فراہمی سے انکار کر سکتے ہیں؟فوج کو الیکشن ڈیوٹی کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟ ذمہ داری تو ذمہ داری ہوتی ہے۔

گورنر سندھ کا گوٹھ ریگولرائزیشن کمیٹی ختم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کیا 20 ارب جمع کرنا حکومت کے لیے مشکل کام ہے۔کیا عام انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں۔صوبوں کو اندرونی و بیرونی خطراب سے بچانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے الیکشن کے لیے فنڈ فراہم کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے۔جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے آئین کے تحت سپلمنٹری گرانٹ جاری کی جا سکتی ہے، انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

وقفے سے قبل چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نئے اٹارنی جنرل کو خوش آمدید کہتے ہیں، پہلے اٹارنی جنرل کو سنیں گے۔ انہوں نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ اچھی نیت کے ساتھ کیس سن رہی ہے ۔ اس کیس کو لٹکانا نہیں چاہتے۔ سیاسی جماعتوں کو فریق بنانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نکتہ اٹھایا تھا۔سیاسی جماعتوں کے فریق بننے کا معاملہ بعد میں دیکھیں گے آج کل سیاسی پارہ بہت اوپر ہے۔

سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کر سکتا ہے یا نہیں،اگر الیکشن کمیشن کا اختیار ہوا تو بات ختم ہوجائے گی،دو ججز کے اختلافی نوٹ کو دیکھا جن کا اپنا نقطہء نظر ہے،دو ججز کے اختلافی نوٹ کا موجودہ کیس سے براہ راست تعلق نہیں۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دئیے کہ جمہوریت کے لیے قانون کی حکمرانی لازم ہے،قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی،سیاسی درجہ حرارت اتنا زیادہ ہو گا تو مسائل بڑھیں گے۔

اٹارنی جنرل نے فل کورٹ بنانے کی استدعا کر دی۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دو ججز نے پہلے فیصلہ دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اس وقت سوال فیصلے کا نہیں الیکشن کمیشن کے اختیار کا ہے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصلہ 3/4 ہوا تو حکم کا وجود ہی نہیں جس کی خلاف ورزی ہوئی۔عدالتی حکم نہیں تھا تو صدرِ مملکت تاریخ بھی نہیں دے سکتے۔یکم مارچ کے عدالتی حکم کو پہلے طے کر لیا جائے۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دئیے کہ اگر یہ سارا اختیار پارلیمنٹ کو دے دیا جائے تو معاملہ لٹک جائے گا۔یہ کیسے ہوسکتا ہے انتخابات کی تیاری ہو اور وزیرخزانہ کہ دے پیسے نہیں ہیں۔ دوران سماعت وکیل علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے پیسوں کیلئے وفاق کو لکھا، کیا الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے سیکیورٹی مانگی، الیکشن کمیشن نے محظ ملاقاتیں کر کے الیکشن کی تاریخ تبدیل کردی،ریاست کے ساتھ وفاداری آئینی ذمہ داری ہے۔

Tags: armyElection Dutyproblemresponsibilityالیکشن ڈیوٹیپاکستانذمہ داریرپورٹفوجمسئلہملک
ShareTweetPin
Previous Post

لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دی جائےگی، وزیراعظم

Next Post

حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

Related Posts

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں،وزیر خارجہ
اہم ترین

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، وزیر خارجہ

10 جون 2023
بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم
اہم ترین

بجٹ طویل المدتی خرابیاں ٹھیک کرنے کا آغاز ہے،وزیراعظم

10 جون 2023
ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ
اہم ترین

ہم ایک قابل اعتماد پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، وزیرداخلہ

10 جون 2023
جہانگیر ترین
اہم ترین

جہانگیر ترین کا پرویز خٹک سے ٹیلی فونک رابطہ

9 جون 2023
وفاقی بجٹ
اہم ترین

14ہزار460 ارب حجم کا وفاقی بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

9 جون 2023
عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص
اہم ترین

عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42.41 ارب روپے مختص

9 جون 2023
Next Post
حکومت چیف جسٹس

حکومت کا چیف جسٹس کے سوموٹو ایکشن کے اختیار پر قانون سازی کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
ہفتہ 10 جون 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In