بغیر کورونا ویکسین کے خصوصی استثنیٰ پر آسٹریلیا جانے کی کوشش کرنے والے عالمی ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کو آسٹریلیا میں داخل ہونےسے روک دیا گیا ہے، نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئےمیلبرن پہنچےتھے۔
ٹینس کے معروف کھلاڑی نے ابھی تک کرونا سے ویکیسن نہیں لگوائی تھی اور انہوں نے ایئرپورٹ حکام سے ویکسین نہ لگوانےپراستثنیٰ مانگاتھا۔
آسٹریلین میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹینس اسٹار کا کرونا ویکسین نہ لگانے پر آسٹریلیا کا ویزا مسترد کیا گیا ہے جبکہ غیر ملکی خبرایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ٹینس اسٹار کےدستاویزات میں مسئلے پر ویزامنسوخ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں : جس طرح انگلش ٹیم کھیل رہی ہے اتنا برا کھیلتا ہوا کسی ٹیم کو نہیں دیکھا، رکی پونٹنگ
آسٹریلین وزیراعظم اسکاٹ مورس نے بھی معاملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون، قانون ہے اور وہ سب کے لیے ایک ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی سرحدی قوانین کے باعث ان کے ملک میں کورونا سے اموات کی شرح دنیا میں سب سےکم ہے۔
نوواک جوکووچ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم ویزامسترد ہونے پر اپیل کریں گے۔