بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت ،نجم سیٹھی ڈٹ گئے۔چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہےکہ ایشین کرکٹ کونسل کا فیصلہ بی سی سی آئی کا ہی ہوتا ہے۔
چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بحرین میں ہونے والی میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ پاکستان کے بغیر ایشیا کپ نہیں ہوگا،ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جےشاہ کوایشیا کپ کا ہائبرڈ ماڈل دکھا یا گیا ہےانہیں کوئی مسئلہ نہیں۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ جےشاہ نے کہا کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ سے بات کریں انہیں اعتراضات ہیں،جےشاہ نے ہائبرڈ ماڈل کو نہ ریجیکٹ کیا اور نہ ہی قبول کیا ہے،ہم تمام ممبرز ممالک سے بات کریں گے،اگرایشین کرکٹ کونسل ہمارے بغیر ایشیا کپ کرواتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں،ورلڈکپ نہ کھیلنے سے 3 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا ۔
چئیرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ ہمیں ورلڈکپ سے ہونے والے مالی نقصان سے فرق نہیں پڑتا،ورلڈکپ کے میچز بنگلہ دیش ،سری لنکا یا یواے ای میں کھیل سکتے ہیں مگر انڈیا میں نہیں،اگرانڈین ٹیم پاکستان آئے گی تو،بی سی سی آئی جہاں کہے گا ہم ورلڈکپ کے میچزکھیلنے کو تیار ہیں۔