پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے فاسٹ باؤلر عامر خان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر عارش علی خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر عامر خان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پشاورزلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں چین اور ترکی سے دو دو کرکٹرز پشاور زلمی اسکواڈ کے ساتھ ہوں گے۔
انکا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ کرکٹ کے ذریعے دوست ملکوں کو مزید قریب لایا جائے اور اس سے چین اور ترکی میں کرکٹ کو بھی فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ پشاورزلمی اس سے قبل بھی پی ایس ایل میں چین اور ترکی کے دو دو کرکٹرز کو اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرچکا ہے۔