کابل: مغربی افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث خواتین، بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اے ایف پی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی، جو بعد میں 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔ بچوں، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حکام نے بتایا کہ متاثرین اس وقت ہلاک ہوئے جب مغربی صوبے بادغیس کے ضلع قادیس میں ان کے رہائشی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
منشیات کے عادی افراد طالبان حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج بن گئے
زلزلے میں کیا کرنا چاہیے؟
زلزلے کی صورت میں فوری طور پر عمارت سے باہر کھلی جگہ پر چلے جانا چاہیے۔ اگر باہر نکلنا ممکن نہ ہو تو میز یا اسی نوعیت کی کسی دوسری چیز کے نیچے پناہ لینی چاہیے تاکہ آپ خود کو چھت یا دیواروں سے ممکنہ طور پر گرنے والے ملبے سے بچا سکیں۔ زلزلے کے دوران کھڑکیوں، بھاری فرنیچر اور بڑے آلات وغیرہ سے دور رہیں۔