• Privacy Policy
  • صفحہ اول
پیر, 6 فروری 2023
پاکستان نیوز نیٹ ورک
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
پاکستان نیوز نیٹ ورک
No Result
View All Result

یوکرین کے وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 16 افراد ہلاک

18 جنوری 2023
in دنیا
0 0
0
یوکرین کے
0
SHARES
61
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں بچوں کے تربیتی اسکول کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر داخلہ اور دو بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ہیلی کاپٹر واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو میں جائے وقوع سے آہوں اور سسکیوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں جہاں آگ لگی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات کی فوری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

نیشنل پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں سے اب تک 16 ہلاک ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں وزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں جن میں وزیر داخلہ ڈینس موناسٹیرسکی اور ان کے پہلے نائب وزیر یوگینی ینن بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 42 سالہ ڈینس موناسٹیرسکی کو 2021 میں یوکرین کا وزیر داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے 10 بچوں سمیت 22 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نائجیریا ،فضائی حملے میں بوکو حرام کے دو عہدیداروں سمیت 40 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے وقت بچے اور عملہ بچوں کے تربیتی اسکول میں موجود تھے۔   رپورٹ کے مطابق پولیس اور طبی عملہ جائے وقوع پر کام کر رہے ہیں۔

ہیلی کاپٹر مغربی یوکرین کے بروری قصبے میں تباہ ہوا جو کہ دارالحکومت کیف سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے تنازع کے دوران دونوں ممالک کی فورسز میں بروری قصبے پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جنگ ہوئی تھی مگر بعد ازاں اپریل میں روسی فوجی وہاں سے پیچھے ہٹ گئے تھے۔

گزشتہ برس 24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر حملہ کے لیے فوجی دستے بھیجے تھے۔

ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ ایک ایسے سانحے کے بعد پیش آیا جہاں مشرقی شہر ڈنیپرو میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے والی روسی میزائل سے 6 بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Tags: helicopterhelicopter crashInterior Ministerpeople diedUkraineاعلیٰ حکامافرادافراد ہلاکحادثےرپورٹملکہیلی کاپٹروزیر داخلہیوکرین
ShareTweetPin
Previous Post

ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا پاکستانی فورسز پر حملہ، 4 اہلکار شہید

Next Post

قوم کا وقت بچانے کیلئے صبح ہی سمری پر دستخط کر دیے, گورنرخیبرپختونخوا

Related Posts

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید
دنیا

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 7 فلسطینی شہید

6 فروری 2023
ترکیہ شام
دنیا

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے تباہی، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ترکیہ میں ایمرجنسی نافذ

6 فروری 2023
جنس تبدیل کرانے والے جوڑے کے ہاں اولاد کی خوشخبری
دنیا

جنس تبدیل کرانے والے جوڑے کے ہاں اولاد کی خوشخبری

4 فروری 2023
بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرلیا
دنیا

بھارت نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ کرلیا

2 فروری 2023
ایران کا ڈرون
دنیا

ایران کا ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان

2 فروری 2023
ایف بی
دنیا

ایف بی آئی کی امریکی صدر کے گھر کی تلاشی

2 فروری 2023
Next Post
سمری پر

قوم کا وقت بچانے کیلئے صبح ہی سمری پر دستخط کر دیے, گورنرخیبرپختونخوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فیس بک پر فالو کریں

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

ہمارےبارے میں

پاکستان نیوز نیٹ ورک

پاکستان نیوز نیٹ ورک کا مقصد پاکستانی عوام کو اس جدید دور میں سچ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ پاکستان نیوز نیٹ ورک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے آپ تک سچ سب سے پہلے پہنچائے گا۔

ہمیں ٹوئیٹر پر فالو کریں

موسم کا حال

کراچی
پیر 6 فروری 2023
-18 ° c
ADVERTISEMENT

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • دنیا
  • کھیل و ثقافت
  • تجارت
  • تعلیم و ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ

© 2021 پاکستان نیوز نیٹ ورک - Designed & Maintained By: AA

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In