مقبوضہ بیت المقدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹرشہید ہوگئیں۔
ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی کو فائرنگ کر کے مارا گیا۔
عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی خاتون رپورٹر شیریں ابو عاقلہ شہید ہوگئیں۔ ان کا تعلق فلسطین سے تھا۔
انتہا پسند ہندو جماعت کا تاج محل کے بعد قطب مینار کو بھی مندر بنانے کا مطالبہ
واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی،
یہ اسرائیلی فوج کی خطے میں دہائیوں سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں اس لحاظ سے سفاکانہ اقدام ہے کہ اسرائیل صحافتی ذمہ داریاں نبھانے والوں کو بھی نشانہ بنانے سے باز نہیں آ رہا۔