پیرس: فرانسیسی صدر ایمونل میکرون نے کہا کہ تمام ممالک غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیں۔
فرانسیسی صدر ایمونل میکرون نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے لوگوں کو امداد کی بہت ضرورت ہے،
غزہ میں بہت جلد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں وقفہ ہونا چاہیے،عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور قتل عام کو روکنے کی فوری ضرورت ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے فلسطینیوں کےلیے مزید امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فرانس فلسطینیوں کےلیے امداد 20 ملین یورو سے بڑھا کر 100 ملین یورو کر دے گا۔
اسرائیل ، فلسطین تنازع مذاہب کی جنگ میں تبدیل ہو رہا ہے، یورپی یونین
قطر کی غزہ میں مختصر جنگ بندی کی کوششیں
قطر نے غزہ میں مختصر جنگ بندی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے قطر ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔ حماس ذرائع کے مطابق 12 یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 3 روزہ جنگ بندی پر بات ہو رہی ہے۔ رہا کرائے جانے والے یرغمالیوں میں 6 امریکی شامل ہیں۔
حماس ذرائع کے مطابق مصر سے غزہ میں امداد پہنچانے کا وقت بڑھانے پر بھی بات ہو رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے، رات بھر بمباری کے بعد دن میں بھی رہائشی کیمپوں، اسپتالوں کے اطراف بمباری کی۔
اس دوران جبالیا، نصیرات اور شاطء کیمپوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بمباری سے خان یونس میں 2 مساجد شہید کردیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 300 فلسطینی شہید کردیے گئے، 33 روز میں شہدا کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہوگئی۔