جاپان اور جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہا کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کا یہ میزائل اس سال کا پہلا لانچ ہے۔
جاپان کے ساحلی محافظ جس نے سب سے پہلے لانچ کی اطلاع دی انکا کہنا تھا کہ یہ ایک بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔
جاپانی وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ سال سے شمالی کوریا نے بار بار میزائل داغے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئی اور ملک تیار نہ بھی ہوا تو اکیلے ہی ایران پر حملہ کردیں گے، اسرائیل
جاپانی وزیر دفاع نوبو کیشی نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ میزائل تقریباً 500 کلومیٹر تک پرواز کر کے جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر جا گرا ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ میزائل کو مشرق کی جانب صبح 8:10 بجےزمینی پلیٹ فارم سے داغا گیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کے تحت اس ملک پر بیلسٹک میزائل کے تجربات کرنے پر پابندی ہے۔