لاہور: بھارتی پنجاب کے وزیراعلی بابا گورونانک دیوجی کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔
بھارتی پنجاب کے وزیراعلی چرن سنگھ چرنی نے کرتارپور پہنچ کر دربار صاحب پر ماتھا ٹیکا اور مذہبی رسومات ادا کیں جبکہ بھارتی وزیراعلی کے ساتھ دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بھارتی پنجاب کی کابینہ کے ارکان بھی بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کے ہمراہ ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر ناروال نبیلہ عرفان، کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن اور پی آر او شکرگڑھ زین العابدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی پنجاب سے رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو 20 نومبر کو کرتار پور پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے رواں سال بابا گورونانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے تین ہزار سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ہیں جو مختلف راستوں سے کرتار پور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔