ریاض: مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی جانب سے خصوصی حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشنل پلان کی تیاری میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی سے منسلک تمام سرکاری اداروں سے رابطہ رکھا جاتا ہے۔
جاری کردہ پلان کے مطابق وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ 10 زبانوں میں پیش جایئں گے جبکہ دس ہزار افراد عازمین حج کی خدمات پر مامور ہوں گے۔
عازمین حج کوسہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا جبکہ مہمانانِ حرم کی خدمات کے لئے سعودی خواتین بھی شامل یونگی۔
پلان میں مزید بتایا گیا ہے کہ طواف کے لئے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں جبکہ خطبہ جمعہ اور یوم عرفہ کے خطبے سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد سو ملین تک ہے۔
کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے خصوصی انتظامات کر لیے گئے ہیں اسکے علاوہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اعلیٰ قیادت اورعازمین کو بہترین خدمات کی فراہمی قابل تحسین ہیں۔