صنعا : حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے خلاف یمن کے دارلحکومت صنعا میں دس لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا،
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے خلاف یمن کے دارلحکومت صنعا میں دس لاکھ سے زائد افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے جارحیت کا بدلہ لینے کا عزم کیا،
یمن کے صدر فیلڈ مارشل مہدی المشاط نے کہاکہ امریکا، برطانیہ کو حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، فلسطینی جنگ میں خود کو تنہا نہ سمجھیں، اسرائیل جانے والے ہر جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔
یمن میں امریکی وبرطانوی فضائیہ کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بماری کے تناظر میں روس کی درخواست پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔
تائیوان : صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کو برتری حاصل
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو اجلاس سے خطاب میں روسی سفیر نے کہاکہ یمن پر امریکا اور برطانیہ کے حملے کھلی جارحیت ہے، یمن میں کسی ایک گروپ پر نہیں پورے ملک پر حملے کیے گئے،
بحیرہ احمد میں امریکا اور برطانیہ کی طرف سے یمن کی حوثی ملیشیا کے خلاف جوابی کارروائیوں سے عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ چار فیصد سے زائد بڑھ گئے۔
کارپوریٹ ارننگ سیزن کی ابتدا کے دنوں میں عالمی سطح پر تیل کے ذخائر ملی جلی کیفیت کا شکار ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ماہ کے دوران بحیرہ احمد میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے مال بردار جہازوں پر حملے تیز کیے۔
راکٹ اور میزائلوں سے کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں تجارتی جہاز رانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اسرائیل اور بھارت کے جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جاچکا ہے۔خطے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر متعدد آئل کمپنیز نے اپنے تیل بردار جہازوں کا روٹ بدل دیا ہے۔