دبئی ایکسپو 2020 سرمایہ کاری بورڈ کے زیرِ اہتمام الیکٹرانک وہیکل پالیسی پر آگاہی تقریب کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 سرمایہ کاری بورڈ کے زیرِ اہتمام الیکٹرانک وہیکل پالیسی پر آگاہی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں بین الاقوامی آٹو کمپنیوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی ای وی پالیسی پر شرکاء کو تفصیلی بریفننگ دی گئی جہاں ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں آسانی کیلئے حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی جی سرمایہ کاری بورڈ نے خصوصی اقتصادی راہداری اور آٹوموبائل شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔
واضح رہے سیمینز پاکستان کے ایم ڈی مارکس سٹروہمیر اور پاکستان میں مٹسوئی جاپان کے سربراہ یاماشیرو شنسوک نے بھی تقریب سے خطاب کیا جہاں ان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آگاہی تقریب پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات کی ایک کڑی ہے۔