اردن: مصر کے سرکاری صدر نے 30 سال بعد عراق کا پہلا سرکاری دورہ کیا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا بغداد انٹرنیشل ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا اور عراق کے صدر نے خود ایئرپورٹ پہنچ کر مصر کے صدر کا استقبال کیا۔
مصر کے صدرعراق مصر اور اردن کے درمیان سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بغداد پہنچیں ہیں جبکہ اہم بات یہ ہے کہ 30 سال میں پہلی بار صدارتی سطح پر یہ مصر سےعراق کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
عراق میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں مصرعراق اور اردن تینوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے مسائل پر بات چیت کی جائے گی۔