یورپی یونین نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان ان کی شرائط کو تسلیم کریں تو افغانستان کو مزید امداد مل سکتی ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحا میں افغان طالبان کا وفد وزیر خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں امریکا سے مذاکرات کرہا ہے ، اس دوران افغان طالبان نے یورپی یونین کے وفد سے بھی ملاقات کی ہے۔ جس میں کئی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔
عرب ویب سائیٹ کے مطابق افغان طالبان نے یورپی یونین کو ایک مرتبہ پھر یقینی دہانی کرائی ہے کہ ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کی پاسداری کی جائے گی اور افغانوں اور غیر ملکیوں کو ان کی خواہش کے مطابق افغانستان سے نکلنے کی اجازت ہے۔ افغان طالبان نے ایک مرتبہ اس کواہش کا اظہار کیا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک اپنا سفارتی عملہ افغانستان بھیجے۔
اس کے علاوہ افغان طالبان نے یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران افغانستان میں ہوائی اڈوں کا انتظام چلانے کی درخواست بھی کی ہے تاہم یورپی یونین کی جانب سے اس حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔
دوسری جانب یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہےطالبان نے یورپی یونین کی شرائط تسلیم کیں تو مزید مالی امداد فراہم کی جا سکتی ہے جس سے افغان عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔