کمبوڈیا کی نومنتخب پارلیمنٹ نے فور سٹار جنرل ہن مانیٹ کو وزیراعظم منتخب کرلیا۔
45 سالہ ہن مانیٹ ہن سین کے بیٹے ہیں جنہوں نے اپنی تعلیم امریکہ اور برطانیہ سے حاصل کی، سین چار دہائیوں سے ملک کمبوڈیا کے سربراہ ہیں ، اس وجہ سے ان کے بیٹے نے ملکی سیاست کو قریب سے دیکھا ہے۔
باپ سے بیٹے کو اقتدار کی منتقلی ملک کی سیاسی تاریخ کا اہم حصہ ہے ۔
ہن مانیٹ کو قومی اسمبلی میں واضح برتری حاصل تھی۔