جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے روس اور یوکرین کے مابین تناؤ کو ختم کرنے کے لئے ماسکو اور کیف کے دورے کا آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں جرمنی کے چانسلر اولاف شولز یوکرین کے دارالحکومت کیف جائیں گے ، جس کے بعد ماسکو کے لئے اڑان بھریں گے۔
جرمن چانسلر ممکنہ روسی حملے کے ’ انتہائی نازک ‘ اور خطرے سے نمٹنے کے لئے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے، تاکہ یورپ سرد جنگ کے بعد تاریخ کے بدترین بحران سے بچ سکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی مشرقی یورپ کو جنگ کے نقارے کی آواز سے بچانے کی کوشش کی تھی ، لیکن بحران اب بھی برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے روسی افواج نے یوکرین کی سرحدوں پر 1 لاکھ سے زائد روسی افواج نے پڑاؤ ڈال رکھا ہے، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
یورپی ممالک نے ولادیمیر پوتن کی جانب سے حفاظتی ضمانتوں کے مطالبوں پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اوریوکرین کی ہر ممکن مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔
یوکرین کے ایوان صدر کے ترجمان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اخلاقی حمایت کے اظہار کے لئے یوکرین کے دارالحکومت کو دورہ کریں۔