جرمنی میں بد ترین سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 103 سے تجاوز کرگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سیلاب میں 1 ہزار سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں، دہیات، قصبے اور کئی مکانات سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا نے بتایا ہے کہ گاڑیاں سیلاب کے پانی میں تیررہی ہیں، بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 2 لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہوئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے اندازے سے کہیں زیادہ تباہی ہوئی ہے، 850 جرمن فوج کے اہلکار اور متعدد ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، گھروں، سڑکوں اور درختوں پر پناہ لیے ہوئے لوگوں کو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔