غزہ: غزہ میں بے گھر فلسطینیوں میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان پھیلنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گبریئس نے ایکس پر لکھا کہ عالمی ادارہ صحت کو موصول ہونے والے ٹیسٹ کٹس سے معلوم ہوا کہ غزہ میں ہیپاٹائٹس اے اور یرقان کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، شہر میں جہاں صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے، بیت الخلا اور پورا شہر گندگی کی پلیٹ میں ہے، ایسی صورتحال میں ہیپاٹائٹس اے تیزی سے پھیل سکتا ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کا ماحول بیماریوں کے پھیلاو کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں فلسطینی یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کو دھماکے سے اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو پر امریکا نے اسرائیل سے وضاحت دینے کا کہہ دیا ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ڈیوڈ ملر نے ناکافی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس میں عینی شاہدین نے فائرنگ اور فضائی حملوں کا بتایا ہے۔
ایران نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی
اسرائیلی فوج کے حملوں میں کمی نہ آسکی، سفاک فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 172 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم میں تمام داخلی راستے بندکردئییاور بلڈوزر کے ذریعے فلسطینی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے،
طولکرم کیمپ سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینی کی لاش ملی، 44 گھنٹے تک جاری رہنے والے اسرائیلی چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 8 افراد مارے گئے، سفاک فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 172 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
خان یونس کے ناصر ہسپتال کے حالات نااقابل برداشت ہو چکے ہیں وہاں کام کرنے والے ایک ڈاکٹر کے مطابق اسرائیل نے ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کیا، جس سے ہزاروں لوگ نقل مکانی کر گئے۔
غزہ میں الشفا ہسپتال کے قریب ایک اپارٹمنٹ بلاک پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 12 ہو گئی ہے۔اس کیعلاوہ غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ بلیک آوٹ ساتویں روز میں داخل ہو گیا ہے،
جس کی وجہ سے غزہ کے عوام، پیرامیڈکس اور دیگر عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 24 ہزار 620 افراد ہلاک اور 61 ہزار 830 زخمی ہوئے، 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔