جرمنی کے 7 صوبوں میں آج صبح ’ایرینا ‘ طوفان نے تباہی مچا دی ہے ، صوبوں میں معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آج صبح جرمنی کے 7 صوبے میں خطرناک طوفان ’ایرینا‘ کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے، جبکہ مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔
جرمنی کے محکمہ موسمیات کے مطابق تیز برسات کے ساتھ طوفان کے دوران ہوا کی رفتار 152 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، جس کی وجہ سے گھروں کے علاوہ درخت بھی زمین سے اکھڑ گئے۔
طوفان کے بعد بھی جرمن حکام نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو کہا کہ وہ اب بھی احتیاط کریں۔ جرمن حکام نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں، فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
علاوہ ازیں بلیک فارسٹ ریجن سمیت جنوبی صوبوں میں بھی شدید موسم کا خطرہ برقرار رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا۔
اس طوفانی آندھی کے پیش نظر جرمنی میں طویل فاصلے تک سفر کرنے والی ریل گاڑیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔
اگرچہ صرف سات صوبوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں تاہم اس صوبوں سے چلنے والی ایسی متعدد ٹرینیں بھی روک دی گئیں جو دیگر صوبوں کی طرف جانا تھیں۔
اسی طرح ہوائی سفر بھی متاثر ہوا ہے۔ جرمن فضائی کمپنی نے بیس پروازیں منسوخ کی ہیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔