بھارتی ریاست سِکم میں بھارتی فوج کی گاڑی سڑک سے پھسل کر بھاری پتھروں سے ٹکراتے ہوئے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افسران سمیت 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی نشریاتی ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سکم میں فوجی ٹرک راستے سے پھسل کر پتھروں سے ٹکرائی ہوئی پہاڑی کے بیچ میں گرگئی جس کے نتیجے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں کی تین گاڑیوں کا قافلہ چتن سے ٹھنگو کی طرف جا رہا تھا اور زیما کے علاقے میں گاڑی کو موڑا جا رہا تھا کہ روڈ سے پھسل کر کھائی میں جا گری اور حادثہ پیش آگیا۔
خیال رہے کہ سکم بھارت کی شمالی مشرقی ریاست ہے جو کہ جس کو بھوتان کی سرحد سے لگتی ہے۔
امریکا میں بومب سائیکلون سے نظام زندگی بری طرح متاثر
واضح رہے کہا اس سے قبل رواں برس مئی میں لداخ میں بھارتی فوج کی گاڑی دریائے شیوک کے قریب سڑک سے پھسل کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے کہا کہ 26 اہلکاروں کا قافلہ پرتاپور میں ٹرانزٹ کیمپ سے سب سیکٹر حنیف جارہا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ تھوئس سے تقریباً 25 کلومیٹر دو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے گاڑی سڑک سے پھسل کر دریائے شیوک میں 50 سے 60 فٹ گہرائی میں جاگری، جس سے گاڑی میں موجود تمام اہلکار زخمی ہوئے۔