تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ملک کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں علاقائی حریفوں نے برسوں کی دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا اور سات سال سے جاری سفارتی دراڑ کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہا کہ "ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دعوت نامہ بھیجا ہے۔
عید الفطر پر 11چھٹیوں کا اعلان
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ بحال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور تہران نے کہا کہ یہ مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔