تل ابیب:اسرائیل نے لبنانی علاقے سے اپنے قابض ملک پر میزائل فائر ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے لبنان حملہ کر دیا جس میں بڑے پیمانے پر توپ خانے سے شیلنگ کی گئی ۔
العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیاکہ لبنان کی سرحد کے قریب شمالی اسرائیل میں راکٹوں کے بارے میں خبردار کرنے کیلئے کیریت شمونا ، کیفر گلادی اور تل حائی شہروں میں سائرن بجائے گئے ، تین راکٹ لبنانی علاقے سےاسرائیل پر داغنے کا دعویٰ کیا گیا جن میں سے ایک لبنان جبکہ دو اسرائیل میں گرے ۔
ایک راکٹ کواسرائیل کے آئرن ڈوم نظام سے فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے پہلے تو توپ خانے سے شیلنگ کی گئی بعد میں فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان پر بڑے پیمانے پر توپ خانے سے گولہ باری کی گئی ہے ۔