فلسطینی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے تین نوجوان شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ سے تین فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسزنے مغربی کنارے میں واقع فلسطینی مہاجرکیمپ پردھاوا بول دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 17 اور 23 سالہ دو نوجوان شہید ہوگئے۔
مقامی رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 15 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے کم از کم 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
اس کے علاوہ ایک دوسرے واقعےاسرائیلی فورسز نے بیت الحم شہر کے جنوب میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 سالہ فلسطینی شخص چاقو سے حملہ آور ہوا تھا جس پر جوابی کارروائی میں مارا گیا۔