رام اللہ: اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے ایک علاقے میں بچے سمیت 2 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق صہیونی فورسز نے مغربی کنارے کے شہر ریحا میں پناہ گزین کیمپ عقب جبر پر دھاوا بولا اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں دو نوجوانوں کو انتہائی قریب سے سینے میں گولیاں مار دیں۔
شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ محمد نجوم اور 16 سالہ قصی الولجی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
امریکا پاکستان کے عبوری وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے،ترجمان
واضح رہے کہ رواں سال اب تک اسرائیلی فورسز 220 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر چکی ہے، جب کہ رواں ماہ اگست میں اب تک 12 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔