ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمام جدید ٹیکنالوجی موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئی ٹیکسی سروس شروع کی گئی جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جبکہ انہیں چلانے کے لیے بھی کسی ڈرائیور کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ٹیکسی سروس ابوظہبی کے تفریحی مقام یاس آئی لینڈ میں متعارف کروائی گئی ہے جبکہ یہ سروس 24 گھنٹے شہریوں کو دستیاب ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق اس ٹیکسی سروس کی بکنگ آن لائن کروائی جاسکے گی جس کے لیے گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس پر خصوصی ایپ بھی موجود ہے۔
حکام کے مطابق یاس آئی لینڈ میں اس ٹیکسی سروس کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیا ہے جس کے آغاز میں مسافروں کے لیے ایپ کا استعمال مفت رکھا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابھی خود کار ٹیکسی سروس نو مقامات پر چلائی جائے گی جس کے بعد دوسرے مرحلے میں مزید 10 گاڑیاں مختلف علاقوں میں بھی چلائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق خود کارٹیکسی سروس مکمل طور پر ہائبرڈ الیکٹرک کاروں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے کاربن کے اخراج کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔