مُودی کا ہندوستان مسیحیوں کے لئے جہنم بن گیا۔یونائیٹڈ کرسچین فورم کی سالانہ رپورٹ نے مودی سرکار کے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اورمذہبی رواداری کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔
گزشتہ چھ مہینوں میں ہندوستان کی23 ریاستوں میں مسیحیوں برادری کے خلاف پُر تشدد واقعات 400 سے تجاوز کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اُترپردیش مسیحیوں کے خلاف155 پُرتشدد واقعات کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔ صرف جون کے مہینے میں اوسطاً 3 واقعات روزانہ جبکہ کل 88واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سال 2022 میں مسیحی کے خلاف598 پُرتشددواقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ مودی سرکار نے مذہب تبدیلی کے قوانین کو ہتھیار بنا کر35 پادریوں کو63 مقدمات میں جیل میں ڈال دیا۔