مسقط: عمانی بجلی کمپنی کے ملازمین کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک فراہم کرنے کا آغاز کردیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عمان کے دیہی علاقوں میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی ‘تانویر’ کے تمام ملازمین کو اب کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جارہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمانی محکمہ صحت نے تانویر کے ورکرز کے لیے ویکسینیشن کا آغاز کیا ہے کہ تاکہ ملازمین کی وبا کے خلاف قوت مدافعت مضبوط ہو اور ماحول محفوظ بنایا جاسکے۔
محکمہ صحت کے ذیلی ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی میں 80 فیصد ملازمین کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دے چکے ہیں اور اب دوسری ڈوز کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
ادارے کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک تمام ورکرز پہلی خوارک لے چکے ہوں گے۔
عمانی بجلی کمپنی نے حکومت کی مؤثر پالیسی کی تعریف کی اور ملک بھر میں وبا سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا۔