نیٹو کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس نے بیلاروس میں 30,000 جنگی دستے اور جدید ہتھیار بھیجے ہیں۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس گزشتہ دنوں میں تقریباً 30ہزار جنگی فوجی اور جدید ہتھیار بیلاروس منتقل کر رہا ہے، یہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد ماسکو کی سب سے بڑی فوجی تعیناتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس تعیناتی میں سپیزناز سپیشل آپریشنز فورسز ایس یو 35 لڑاکا طیارے دوہری صلاحیت کے حامل اسکندر میزائل اورایس 400 فضائی دفاعی نظام شامل تھے۔
نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ روس کی جوہری افواج کی سالانہ مشقوں کے ساتھ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ روس کی جوہری افواج کی سالانہ مشقوں کے ساتھ ہو گا۔
واضح رہے کہ جوہری افواج کی سالانہ مشق میں روایتی اور جوہری جنگ کے لیے بنائے گئے ہتھیاروں کی وضاحت کی جاتی ہے۔