روس نے جاپان کی سمندری حدود سے آبدوز کے ذریعے کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔
روس کے میڈیا کے مطابق روس کی پیٹرو پاولوسک کامچاٹسکائی نامی آبدوز نے جاپان کی سمندری حدود سے ایک ہزار کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والے کلیبر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
تجربے کے دوران کلیبر کروز میزائل نے روس کی زمینی حدود میں واقع ایک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
بحر اوقیانوس میں روسی بحری بیڑے کا کہنا ہے کہ اس دوران خفیہ نقل و حرکت کی بھی مشق کی گئی، اس میں روس کی بحریہ، ہوائی جہاز اور ڈرونز کی بھی معاونت شامل تھی۔
روس نے جس مقام پر میزائل تجربے کا دعویٰ کیا ہے اس پر جاپان اپنی ملکیت جتلاتا اور اسے جاپان میں شمالی علاقے کہا جاتا ہے، جاپان کا موقف ہے کہ یہ علاقہ صدیوں سے اس کا حصہ رہا ہے، دوسری جنگ عظیم کے دوران یہ علاقہ روس نے ہتھالیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہےجاپان کی جانب سے میزائل تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یوکرین کے مسئلے پر عالمی طاقتیں اور یورپی ممالک روس پر شدید تنقید کررہی ہیں۔