ریاض: سعودی قوانین کے تحت خروج وعودہ ویزے کو خروج ونہائی ویزے میں تبدیل کرنے کی سہولت نہیں ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے دریافت کیا کہ خروج وعودہ پر گئے ہوئے شخص کاخروج نہائی لگانا ممکن ہے۔؟
جوازات نے جواب دیا کہ ایسے افراد جوخروج وعودہ پر سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے ہیں ان کاخروج نہائی لگانا ممکن نہیں ہوتا،خروج نہائی ویزہ اس وقت ہی لگایا جا سکتا ہے جب غیر ملکی مملکت میں موجود ہو۔
خروج ونہائی کے لیے اقامے کا بھی کارآمد ہونا ضروری ہے، سعودی عرب سے جانے پر تارکین وطن کو جوازات سسٹم میں اسٹیٹس بیرون مملکت کا آجاتا ہے، ایسی صورت میں نہائی ممکن نہیں ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ وہ افراد جوخروج نہائی پرجاتے ہیں اور وقت مقررہ پر نہیں آتے ان کا اقامہ ختم کرنے کے لیے جوازات کی جانب سے ’خرج ولم یعد‘ کا آپشن موجود ہے۔
خرج ولم یعد کے ذریعے اقامہ ختم کرایا جاسکتا ہے۔ خرج ولم یعد کا اسٹیٹس جوازات کے سسٹم میں خود کار طریقے سے اس وقت اپ ڈیٹ ہوتا ہے جب خروج وعودہ پرگئے ہوئے کارکن کا ایگزٹ ری انٹری ویزہ ختم ہوئے چھ ماہ گزر چکے ہوں۔