سری لنکا میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث بین الاقوامی ادائیگیاں عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا نے مزید دیوالیہ ہونے سے بچنے کے لیے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیوں کو معطل کیا۔
خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ سری لنکن حکومت کے پاس تیل درآمد کے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے،تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔
سری لنکامیں گزشتہ دنوں عوام نے صدر کے گھر کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔
واضح رہے کہ ملک میں پرتشدد احتجاج کے باعث ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد فوج تعینات ہے۔