نیویارک:سکھوں کی تنظیم کا وائٹ ہاؤس سےاقوام متحدہ تک مودی کا پیچھا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاسکھوں اور کشمیریوں کےقاتل مودی کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر بڑے احتجاج کی کال دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس سےاقوام متحدہ تک مودی کاپیچھاکرنےکا اعلان کردیا ہے۔
جسٹس فارسکھ نے کہا کہ کسانوں کےپر امن مظاہروں کے دوران600 سےزائدافرادکوریاست نےقتل کیا ، مودی کےمظالم کیخلاف وائٹ ہاؤس سے رابطےمیں ہیں۔
سکھوں کی تنظیم کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں بائیڈن اورنائب صدر کمالہ ہیریس کوخط لکھ دیےگئے ہیں جبکہ سینیٹرزاورکانگریس میں کو اس حوالے سے اعتماد میں لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی رہنما راہول گاندھی سمیت 23 افراد کے ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل
سکھوں نے قتل، پرتشددکارروائیوں پر مودی کے خلاف مقدمے درج کروانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا نیو یارک کی فیڈرل کورٹ میں کیس دائرکررکھا ہے۔
25تاریخ کو کشمیری عوام کیساتھ ملکر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج فائنل ہیں ،سکھوں اور کشمیریوں کےقاتل مودی کوچین سےنہیں بیٹھنے دیں گے۔