سلوواکیہ نے اپنا فضائی دفاعی نظام یوکرین بھیج دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سلوواکیہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم یوکرین بھیج دیا ہے۔
سلواکیہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنا پورا ایس 300 زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم یوکرین کو بھیج دیا ہے تاکہ روسی حملے سے ملک کے فضائی دفاع کو تقویت ملے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فروری میں روس کے حملے کے بعد سے کسی بھی ملک کی جانب سے یوکرین کو فضائی دفاعی نظام بھیجنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
خبرکی تصدیق کرتے ہوئے سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر نے کہا مجھے یقین ہے کہ یہ دفاعی نظام روسی صدر پیوٹن کی حکومت کی جارحیت سے زیادہ سے زیادہ معصوم جانوں کو بچانے میں مدد کرے گا۔
تاہم ہیگر نےیوکرین کو نظام عطیہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سلوواکیہ مسلح تنازع کا حصہ بن گیا ہے۔