ٹوکیو:جاپان میں منتخب ہونے والے وزیراعظم فُومیو کشیدا نے اپنی پہلی تقریر میں 31 اکتوبر کو دوبارہ انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی پارلیمان نے سابق وزیر خارجہ فُومیو کِشِیدا کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا ہے۔
انکو حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ بھی چنا گیا تھا۔نومنتخب وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر میں 31 اکتوبر کو عام انتخابات کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا جب کہ کابینہ اور پارلیمنٹ کی معزولی کا اعلان بھی 14 اکتوبر تک متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بوسٹر ڈوز کے حوالے سے چین میں نئی تحقیق
اپنی تقریر میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ ابھی کورونا وبا میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اس لیے یہ موقع انتخابات کے لیے درست ہے۔
جاپان کی موجودہ پارلیمنٹ کی معیاد 21 اکتوبر تک مکمل ہو رہی ہے تاہم کورونا وبا اور دیگر مسائل کے باعث نئے الیکشن کی تاریخ کے اعلان میں مسلسل تاخیر کا سامنا رہا تھا۔