ترکی کے شہر ملاتیہ میں رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی، عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے شہر ملاتیہ میں ایک تجارتی عمارت گرنے کے باعث 20 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
مقامی ریسکیو حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز 13 افراد کو ملبے سے نکالا جا چکا ہے، لیکن مزید لوگ اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملاتیا کے صوبائی گورنرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارا اندازہ ہے ملبے کے نیچے زیادہ لوگ نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔