مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر اب صارفین کے لیے کسی بھی گفتگو سے نکلنے کا ایک طریقہ کار شامل کر رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے ایک ٹول متعارف کرایا جا رہا ہے جسے ’’اَنمینشننگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو صارفین کو خاموشی سے کسی بھی ناخوشگوار گفتگو چھوڑنے کا آپشن فراہم کرتا ہے۔
ٹوئٹر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں کہا کہ آپ کہے بنا کیسے خود کو ایڈ کرائے جانے سے روک سکتے ہیں۔ پوسٹ کے مطابق ’اَنمینشننگ‘ ٹول کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔
یہ آپ کو اپنے سکون کو بچانے اور گفتگوسے خود کو نکالنے کا ایک طریقہ ہے جو اب آپ میں سے کچھ صارفین کے لیے ویب پر موجود ہے۔ جن صارفین کو یہ ٹول دستیاب ہے وہ مینو سے اُس آپشن کا انتخاب کریں گے جو ٹویٹ کے کونے میں ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے بعد صارفین ’’لیوو دِس کنورسیشن‘‘ پر کلک کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر صارف کو گفتگو سے ہٹا دیا جاتا ہے یعنی اس صارف نام گفتگو سے نکال دیا جاتا ہے تاکہ اس کا دوبارہ ذکر نہ کیا جائے اور اس طرح اسے مزید نوٹیفیکیشنز نہیں بھیجے جائیں گے۔
صارفین کے لیے کچھ عرصے سے ’’میوٹ‘‘ کا آپشن موجود ہے لیکن اب تک ٹوئٹر پر ہونے والی کسی بھی گفتگو سے باہر نکلنے کا کوئی آسان طریقہ نہیں تھا۔ اِس سے ان صارفین کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی تھیں جنہیں ہراساں یا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ تاہم لوگ اب بھی ممکنہ طور پر ان صارفین کو واپس گفتگو میں شامل کر سکیں گے۔