جنوبی روس کے استراخان میں عام طور پر کووِڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے کے باعث 2 مریض ہلاک ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تفتیش کاروں نے کہا کہ مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے آگ نے ملک کے متعدد کورونا وائرس اسپتالوں کو متاثر کیا ہے۔
روس میں حادثاتی طور پر آگ لگنا عام ہے جہاں حفاظتی معیارات کے ساتھ ساتھ عمر بڑھنے اور خستہ حال انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں آگ لگنے کے واقعات ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔
اگست میں علاقائی دارالحکومت ولادیکاوکاز کے ایک ہسپتال میں آکسیجن پائپ پھٹنے کے بعد شمالی اوسیشیا کے علاقے میں 9 کورونا وائرس کے مریض ہلاک ہو گئے تھے۔