متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کرگئے ہیں شیخ خلیفہ کے انتقال پر یو اے ای حکومت نے ملک بھر 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کرگئے، ان کی عمر 73 برس تھی۔
صدر یو اے ای کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اے آر وائی فیملی نے بھی خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شیخ خلیفہ بن زید النہیان یو اے ای کے دوسرے صدر اور شیخ زید کے سب سے بڑے بیٹے تھے، انہوں نے اپنے ملک کے لوگوں کیلیے باوقار زندگی یقینی بنائی اور ان کے دور حکومت میں یو اے ای نے تیز رفتار ترقی دیکھی۔
شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان 3 نومبر 2004 سے یواے ای کے صدر تھے اور انہوں نے ملک کیلئے پہلا اسٹریٹجک منصوبہ بھی بنایا تھا۔