یوکرائن کے حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی حملے میں اب تک 200 یوکرائنی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
یوکرائن کے وزیر صحت وکٹر لیاشکو کے مطابق روس کے حملے میں تین بچوں سمیت 200 یوکرائنی شہری مارے گئے ہیں۔
وزیر صحت وکٹر لیاشکو کا کہنا ہے کہ 1115 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 33 بچے بھی ہیں۔
دوسری جانب یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے دنیا بھر سے روس کو تنہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دیمترو کولیبا نے ٹویٹ پیغام میں اقوام عالم سےروس کو مکمل طور پر تنہا کرنے، روسی سفیروں کو نکالنے، روسی تیل کی برآمدات پر پابندیاں لگانے، روسی معیشت کو تباہ کرنے اور روس کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی ممالک نے اب تک۔روس کے توانائی کے شعبے کو پابندیوں کا نشانہ بنانے سے گریز کیا ہے۔